باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان کا خار بازار میں تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات، خار بازار کے دورے کے موقع پر اشیائے خوردو نوش بھی چیک کیے۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان نے خار سب ڈویژن کے عمائدین کے ساتھ خار ڈویژن کے مسائل پر میٹنگ کی۔ انہوں نے خار کے آس پاس کے علاقوں میں پولیو موبائل ٹیموں کی دوسرے دن کی کارکردگی کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان نے مین بازار خار میں قیمتوں، معیار،صفائی اور خوردنی اشیاء کی ایکسپائری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بازار میں عارضی تجاوزات کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ مین روڈ کے ساتھ عارضی تجاوزات کو ہٹا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے خار بازار سے 20 کلو پولی تھین کے تھیلے ضبط کیے گئے۔