باجوڑ، آفاق کے زیر انتظام منعقدہ آفاق انسائیکلو پیڈیا کوئز کمپیٹیشن میں ماموند پبلک ہائی سکول نے میدان مارلیا، ٹاپ ٹین پوزیشن ماموند پبلک ہائی سکول کے طلبہ کے نام۔تفصیلات کے مطابق ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی کے طلبہ نے آفاق کے زیر انتظام منعقدہ آفاق انسائیکلو پیڈیا کوئز کمپیٹیشن میں گزشتہ سال کی طرح ایک بار پھر میدان مار لیا اور ثابت کردیا کہ ماموند پبلک ہائی سکول ہی طلبہ میں چھپے گوہر نایاب آشکارا کرسکتا ہے۔ ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی اور خڑی کمر برانچ کے طالب علم محمد یوسف ولد تحصیل خان نے پہلی، نظام الدین ولد ابراہیم اور احسان اللہ ولد گلاب کی ضلع کے سطح پر تیسری، ابوبکر ولد عبد الرشید اورمحمد ذیشان ولد فضل واحد کی چوتھی، سبحان اللہ ولد شیر علی چھٹی، یمان الحق ولد وزیر نے ساتویں، افتخار ولد شوکت اللہ کی آٹھویں، کامران ولد بخت منیر کی نویں حاصل کرکے تحصیل ماموند کے عوام کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔ اس سلسلے میں ماموند پبلک ہائی سکول میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ان طلبہ کو شاندارکامیابی پر انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ماموند پبلک ہائی سکول نور خان انصاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ، ان کے والدین، پرنسپل اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مزید محنت کرکے مزید کامیابیاں اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماموند پبلک ہائی سکول علاقے میں ایک ٹاپ ریکارڈ ہولڈر ادارہ ہے۔ جو تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔