باجوڑ، غیر معیاری اشیاء خورد و نوش،مشروبات سپلائی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی کارروائی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان نے غیر معیاری مشروبات کی سپلائی کرنے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری کے تمام پراڈکٹس کو چیک کیا، چیکنگ کی دوران تقریباً 100 کریٹ بوتلیں اور مختلف قسم غیر معیاری جوس کی کاٹن کو تحویل میں لیا جبکہ مزید کارروائی کے لئے فیکٹری کی مالک کو دفتر طلب کرنے کا حکم جاری کیا۔اس کے علاوہ اے سی خار نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع باجوڑ کے تمام فلور ملز، کا اچانک دورہ کیا۔تمام ملز منیجر ز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آٹے کی روزانہ کی بنیاد پر فراہمی، معیار اور مقدار میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتاہے۔