ماموند میں تمام تعمیراتی کام تاخیر کا شکار

0

باجوڑ، ماموند میں تمام تعمیراتی کام فنڈ نہ ہونے کے باعث تاخیر کا شکار، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے بیشتر سڑکوں پر جاری تعمیراتی کام گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے جس کے وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان سڑکوں میں عمرے ٹو سیوئی 6 کلومیٹر، گٹکے کو ٹو کلپانء ایک کلومیٹر، کمر ٹو مینہ 6 کلومیٹر، کمر ٹو زگئی 4 کلومیٹر، گٹکے ٹو سفرے 6 کلومیٹر، انڈ سر ٹو بانڈہ گئی 4 کلومیٹر اورلغڑء ٹو کٹکوٹ 3 کلومیٹر شامل ہیں۔ ان تمام سڑکوں پر گزشتہ کئی ماہ سے تعمیراتی کام بند ہے۔ متعلقہ ٹھیکہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتک بہت سارا رقم جیب سے لگایا ہے ہمیں فنڈ جاری نہیں کیے جا رہے ہیں جس کے وجہ سے ہمیں بھی شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے۔ گرد و غبار اور سڑکیں کھنڈرات بن جانے کے باعث ماموند کی عوام کی زندگی کئی ماہ سے اجیرن ہوچکی ہے۔ علاقائی مشران اور عوام نے وزریر اعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں پر جلد سے جلد کام کا دوبارہ آغاز کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.