باجوڑ، جرگہ ممبران کے کوششوں سے دو فریقین میں صلح۔تفصیلات کے مطابق عنایت کلے بادی سمور میں حاجی جاوید کے رہائش گاہ پر دو فریقین کے درمیان صلح کی تقریب منعقد ہوئی۔ فریق اول سادہ گل، گلاب گل، گل رحمان سکنہ ماموند کمر فریق دوم حاجی قادیر، الف حاجی،محمد اکبر سکنہ ماموند ترخو کے درمیان زمین اور ایک مارکیٹ صدیق آباد پھاٹک میں تنازعہ تھا۔ جو کہ جرگے کوششوں سے اختتام کو پہنچا۔ جرگہ ممبران حاجی جاوید، طورسم، خازول، محمد یونس مسافر،آل تاجر برادری محمد حمید صوفی، چیف ماموند ایاز، ملک عبدالولی، ملک آمان اللہ،ملک عبد الروف، ملک عبد الرحیم، ملک عطاء اللہ خان لالا،ملک جان سردار، حاجی بہادر سید،بہاوالدین، چیئرمین اول خان سمیت دیگر مشران موجود تھے۔ فریقین نے اللہ کے رضا کے لیے ایک دوسرے کو معاف کردیا۔