باجوڑ، سیوئی ماموند تا عمرے مین روڈ سپالٹ (تارکول) کا کام شروع، عوام کا خیرمقدم۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ ایم این اے گل ظفر خان کے فنڈ سے تین سال قبل منظور کردہ سیوئی ٹو عمرے ماموند چھ کلومیٹر روڈ پر سپالٹ کا کام شروع ہوگیا۔ افتتاح کے موقع پر سابقہ ایم این اے گل ظفر خان، ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان، ملک عبدالولی، ملک سعید الرحمان، حاجی عبدالرحمان، وی سی سیوئی چیئرمین محسن خان، ملک خانہ وادہ، ملک مشہور خان اور دیگر مشران موجود تھے۔ اس موقع پر قبائلی مشران نے سیوئی تا عمرے روڈ پر سپالٹ کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے تحصیل واڑہ ماموند کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اور عوام کو مشکلات سے نجات حاصل ہوجائے گی۔