باجوڑ (باجوڑ نیوز) غیر قانونی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی۔اس تناظر میں آج اسسٹنٹ کمشنر خار مجسٹریٹ فرسٹ کلاس خار سب ڈویژن باجوڑ فضل الرحیم نے عنایت کلی بازار بشمول عنایت کلی سبزی منڈی کا دورہ کیا اور غیر معیاری اشیاء کے فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران بلیک پر بیرونی سیگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا اور بارہ افراد کو عین موقع پر رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ اے سی خار نے واضح کیا معیار، مقدار اور قانون کے عملدارامد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور خلاف ورزی کنندگان کے خلاف انضباطی کارروائی ہر صورت کی جائیگی۔