باجوڑ(باجوڑنیوز) ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے خصوصی ہدایت پر تحصیل دار برنگ حمید نے یوتھ آف باجوڑ کے ہمراہ تحصیل برنگ کا دورہ کیا۔ دورے میں چیئرمین ریحان زیب خان، صدر عرفان زیب اور سینئر وائس کے ہمراہ ایگزیکٹو ممبر شریک تھے، یوتھ آف باجوڑ کا استقبال یوتھ آف باجوڑ برنگ کے صدر یار محمد خان اور برنگ کے ممبرز نے کیا۔ صدر ملک عرفان زیب نے تحصیل برنگ کوباجوڑ کا مسائلستان کہا، سکولوں کے اساتذہ اور ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں تو برنگ میں ہے لیکن رہتے ہیں مردان اور درگئی میں۔۔ یوتھ آف باجوڑ ایسے لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔ تحصیل برنگ کے مرکزی ہسپتال آر ایچ سی اس وقت کئے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ڈاکٹرز ایل ایچ ویز کی ڈیوٹی ٹائم ایک طرف انسانی جانے بچانے والے سرکاری ادویات کیلئے الماری نہیں ، سخت ترین گرمی میں قیمتی ادویات زمین پر پڑے ہیں جس سے زہر بن چکے ہیں۔ پورا ہسپتال ایک بندہ کنٹرول کررہا ہے، ہسپتال کے کلاس فور خار بازار میں سوزوکی گاڑیاں چلارہے ہیں۔ چیئرمین ریحان زیب خان یوتھ آف باجوڑ تمام مسائل ریٹن فارم میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے سامنے رکھیں گے۔ گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائز برنگ امانکوٹ ایک شاندار بلڈنگ 2018 میں مکمل ہوچکا ہے، لیکن ابھی تک بند ہے، سٹاف نہیں ہے۔ کتنے پوسٹ سینکشن ہوچکے ہیں یہ نہیں پتہ۔ اطلاعات یہ ہیں کہ اس طرح کچھ سکولوں پر بھرتی کی جانے والے لوگ ضلع ملاکنڈ کے درگئی اور ضلع مردان میں مقیم ہیں جو یہاں ڈیوٹی نہیں کررہے۔