باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق ہیڈکواٹر خار میں نئی تعمیر ہونے والی خان سبزی اینڈ فروٹ منڈی کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ افتتاح کے موقع پر اے سی خار فضل الرحیم ،ایم پی اے اجمل خان اورایم پی اے سراج الدین خان ، ہارون الرشید ، تاجر برادری ، قبائلی مشران اور سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منڈی کے مالکان شاجہان آفریدی اور ایم پی اے سراج الدین خان نے کہا کہ نئی منڈی کے آغاز سے باجوڑ کے سبزی اور فروٹ کے تاجروں کے کاروبار میں بہتری آئیگی ، اور باجوڑ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع باجوڑ سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انجنیئر اجمل خان نے کہا کہ باجوڑ میں صاحب ثروت افراد کا بڑے کاروباری مراکز کھولنا باجوڑ کے ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ اس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرا ئیں گے۔ ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہماری تمام تر تعاون ان کے ساتھ ہوگی۔