ٹی ایم اہلکار خار بازار کے صفائی میں مصروف

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاو اور تحصیل میونسپل افیسر  محمد فیاض خان کے ہدایت پر  ٹی۔یم۔اے خار کے اہلکارخار بازار نیشنل بینک کے سامنے نالیوں کی صفائی میں مصروف ہیں، جہاں سےعوامی لیٹرین خار اور دیگر مارکیٹس کے پانی گزرتے تھے لیکن نالی کی بند ہونے سے اکثر پانی سڑک پر بہتے جس سے راہگیروں سمیت مقامی کاروباری حضرات، نیشنل بینک خار، ٹیلی نار فرنچایز، اور ٹی،سی،ایس دفتر کے عملے سمیت دیگر دوکانداران حضرات مشکلات سے دوچار تھے، ٹی،ایم،اے خار کے اہلکارمذکورہ بند نالی کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں اور ساتھ بند کلورٹس کی صفائی کیلئے فائیر فائیٹنگ گاڑی بھی استعمال کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اس طرح مسلسل صفائی ہوتی رہی تو عنقریب بازار سمیت پورے علاقے کے خوبصورتی ابھر کر آئیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.