گل ظفرخان باغی کا پیغام قوم کی نام

0

السلام عليكم امید ہے سب خیریت سے ہوں گے

آپ کو پتہ ہے کہ ہم نے 2 سالوں میں اپنی حلقے کی عوام کی مشکل کو حل کرنے کیلئے جتنا ہوسکی کوشش کی۔اور کررہا ہوں اور یہیں کوشش ہوتی ہیں کہ اپنے حلقے کی عوام کیلئے کچھ کرسکوں اور ان کی حق ادا کروں۔ الحمد للہ ان 2 سالوں میں ہم نے بہت کچھ کیا اور کررہے اور آج بھی جگہ جگہ سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی سکیموں اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے بہت جلد وہ اختتام پذیر ہوں گے اور اپ لوگوں کی مشکل میں کمی آئینگے۔ہم نے ایک ہفتہ پہلے اپنی ٹیم کو ذمہ داری سونپ دی ہیں اور پانی کی مشکل حل کرنے کیلئے ایک پلان کی تحت کام شروع کیا ہے اور آہستہ آہستہ ہر علاقے میں کام شروع کرینگے اور ہمارے ٹیم اپ کی پوچھے بغیر آپ کی علاقے کا وزٹ کرینگے اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ان شاءاللہ بہت جلد ہم پانی کی قلت پر قابو پالینگے اور ہمارے مائیں اور اور بہنیں باآسانی سے اپنی گھر کی اندر کی نلکوں سے پانی نکال کر اپنی ضروریات پورا کرینگے۔پہلی سے کمیونٹی کیلئے پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی سولرائزیشن سکیموں پر کام جاری ہیں وہ بھی بہت جلد مکمل ہو جائے گا اور بہت جلد مزید اس طرح بڑی سکیموں پر بھی کام شروع کرینگے۔باجوڑ محروم طبقے کی محرومیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے زمینداروں کیلئے ایریگیشن سکیموں پر بھی کام شروع کیا ہے جس میں سے کچھ سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں جس سے زمیندار اب فائیدہ اٹھارہے ہیں اور کچھ نا مکمل ہیں وہ بھی بہت جلد مکمل ہوکر زمینداروں کی مسائل میں کمی آئے گے۔مزید ایریگیشن سکیموں کیلئے ہم نے مختلف علاقوں کیلئے لسٹیں بھجوائے ہیں اور اس میں مختلف علاقے شامل کر رکھی ہے وہ بھی بہت جلد منظور ہوں گے ۔اس کی ساتھ پلوں کلیوٹ اور بلیک ٹاپ سڑکوں پر بھی بہت تیزی سے کام جاری ہیں جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی اور سڑکوں سے درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔اس کی ساتھ ہم نے لوگوں کو اسانی پیدا کرنے کیلئے رابطہ سڑکوں پر بھی کام شروع کی ہیں جس میں تقریباً 25 کلوميٹر روڈ مکمل کرلی گئی ہیںاور پیز 2 کی باقی رابطہ سڑکوں پر 2 ہفتوں کی اندر کام شروع کرینگے جو آس پاس دو علاقوں کی لوگوں کو آپس میں ملا نے کیلئے آسانی پیدا کرینگے اور لوگوں کی تکلیف میں کمی آئے گی ۔جن جن علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی سکیموں کے منصوبے ابھی تک شروع نہیں ہو ئے اُن علاقوں کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی سکیموں کے منصوبے رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں ہم نے متعدد منصوبے شامل کئے گئے ہیں جو بہت جلد منظور ہوں گےفکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تمام تر علاقوں میں برابری کی بنیاد پر بلاتفریق کام کرینگے ۔ ہم اس تیز رفتار ترقی کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہے اس مقصد کیلئے موجودہ حکومت نہ صرف پرعزم ہے بلکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نتیجہ خیز اقدامات اُٹھا رہی ہے، حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد تمام قبائلی اضلاع اور خاص کر باجوڑ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا ۔ان شاءاللہ بہت جلد آپ اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں محسوس کریں گے۔ میں نے ہر ڈیپارٹمنٹ کی متعلقہ حکام اور اپنی ٹیم کو ہدایت جاری کیا ہیں کہ ہمارے حلقے میں سڑکوں کی تعمیر کے نئے منصوبوں اور واٹر سپلائی سکیموں میں اس بات کا بھر پور خیال رکھا جائے کہ ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ آبادی کو فائدہ پہنچ سکے۔اور ساتھ سب ڈیپارٹمنٹ والوں کو یہ ہدایت کی کہ تمام تر منصوبوں کے معیار اور مقدار پر سمجھوتہ کئے بغیر مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ میں اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ پورے حلقے اور سب گاؤں کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی علاقے کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔ شکریہ

آپ کا خادم گل ظفرخان

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.