باجوڑ (باجوڑنیوز) دی تھینکرز ایسوسی ایشن باجوڑ (دی ٹیب) نے تجویز دی ہے کہ قانون سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں وسعت لانے کے کے لئے آئین اور متعلقہ رولز اف پروسیجر میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں شہریوں،سول سوسائیٹی ، انٹرسٹ گروپس اور تھینک ٹینکس کو شرکت کی اجازت دی جائے۔ یہ شرکت صرف تجاویز دینے کی حد تک ہو۔ ایسا طریقہ کار بنایا جائے جس میں یہ طبقے شہری حقوق اور قومی معاملے کے کسی اہم نکتے سے متعلق تجاویز دے سکیں گے۔ قانون سازی کے نئے طریقہ کار میں ہر سیشن میں ایک دن ان تجاویز کا جائزہ لینے کے لئے مقرر کیا جائے۔ نیز اس مقصد کے لئے الگ قائمہ کمیٹی قائم کی جائے جو سکروٹنی کے بعد ان تجاویز کو متعلقہ اسمبلی میں قانون سازی اور ووٹنگ کے لئے منتخب کرنے کا کام کریں۔ قانون پاس کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق پھر بھی ممبران کو حاصل ہوگا۔ اس طرح قانون سازی میں وسعت اور بہتری آئینگی۔نیز ان طبقات کو بھی اپنی آواز پہنچانے کا موقع ملے گا جن کی نمائندگی کسی بھی قانون ساز ادارے میں موجود نہ ہو۔