ضم اضلاع میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا۔

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان کے سوال کو قائمہ کمیٹی میں ریفر کیا گیا۔صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابقہ قبائلی اضلاع میں گزشتہ پانچ سالوں میں اقلیتوں ،معذوروں اور خواتین کو بھرتیوں میں نظرانداز کرنے پر باجوڑ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان کے پوچھے گئے سوال کو قائمہ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کو ریفر کیا گیا۔پیر کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان کی جانب سے صوبہ بھر میں سرکاری مردانہ و زنانہ کالجوں میں لیکچرار،اسسٹنٹ پروفیسر ،ایسوسی ایٹ پروفیسروں اور پروفیسروں کی خالی آسامیوں کی فہرست مانگی گئی جس کے مطابق صوبہ بھر میں سینکٹروں خالی آسامیوں کی موجودگی پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے ان آسامیوں پر جلد تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر اور مرج اضلاع میں کالجوں میں خالی آسامیوں کی وجہ سے لاکھوں طلبہ وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.