باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام باجوڑ کے زیر اہتمام علاقہ سلارزو کے گاؤں بیگل میں ایک شمولیتی پروگرام کاانعقاد ہوا۔ جس میں کئی خاندانوں کے سربراہان نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کیا جس میں برھان الدین پاچا ،مثل خان، عثمان، نعیم، فضل واحد، جبارخان، حسین پاچا،سیدجمال، محیب اللہ، عبدالستار،، خالد، رحمان پاچا، انور بیگ نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کیا ۔ قائدین جمعیت علماء اسلام باجوڑ نے شرکت کرکے اہلیان بیگل کو جمعیت علماء اسلام کا مشن سامنے رکھ دیا۔ شمولیتی تقریب میں علاقہ ماموند اور خار کے زمہ داروں نے شرکت کرکے پروگرام کے حسن میں مزید نکھارپیدا کیا۔ شمولیتی تقریب میں سابق سنیٹراور جمعیت علماء اسلام ضلع باجوڑ کے امیرمولانا عبدالرشید ،نائب امیرحاجی سیدبادشاہ، امیرتحصیل سالارزو مولانا فتح اللہ کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بیانات کی اہل علاقہ کے شکریہ اداکرنے کی ذمہ داری مولانا کلیم اللہ نے ادا کی جبکہ پروگرام کے آخر میں مولانا نقیب احمد نے دعا کرکے اس پروگرام کو ختم کروایا۔