باجوڑ (باجوڑنیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے آنے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے صدرت کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر شہزادہ کوکب فاروق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ زمین خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس سہیل عزیز اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم اسسٹنٹ کمشنر نواگئ حبیب اللہ خان وزیر انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ ھیلتھ افسر ڈاکٹر عدنان ،ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر حمایت،تمام تحصیلداران صاحبان اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے پولیو ٹیموں کو دے جانے والے سیکورٹی کے بارے میں تفصیل سے بریفننگ دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ آنے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ آنے والے پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ،اور اپنے بچوں کو تاحیات معذوری سے بچایا جائے۔ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے۔