باجوڑ ایک بار پھر قبائلی اضلاع میں سرفہرست

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق صوبائی ممبر اسمبلی کو پارٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ عوام و کارکنان پارٹی کے اعتماد ہی کی وجہ سے وزارت کا عہدہ ملا۔ جس پر قبائل عموما اور اہلیان باجوڑ خصوصا خوشی کا اظہار کررہے ہیں، یہی وزیر ہے جنہوں نے قبائلی اضلاع کو صوبہ میں انضمام کے بعد پہلی دفعہ کابینہ کے رکن بننے کا اعزاز اپنے نام کردیا۔ انورزیب خان باجوڑ کے مشہورخاندان ابراہیم خیل کے ایک با وقار فرد اور علاقہ راغگان کے خان کے حیثیت سے جانے جاتے تھے، جنہوں  نے سیاست  میں قدم رکھ ملک وملک کی خدمت کرنا اپنا وطیرہ وعادت بنایا ، انورزیب خان نے غریب ولاچار لوگوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے خصوصی افراد (معذوران) کے خصوصی مدد اور تعاون کیا، اور شاید یہی وجہ ہوگی کہ موصوف کو دیگر ممبران میں سے وزارت کے لئے چنا گیا۔ اہلیان باجوڑ میں سے ہر مکتبہ فکر لوگوں نے انورزیب خان کو وزارت کے عہدے پر فائز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کو مبارکباد دی ہے۔  ہم انورزیب خان کو صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور  وزیر اعلی محمود خان کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے باجوڑ کے سرزمین سے وزارت کیلئے انور زیب خان کو چُنا، انور زیب خان سے ہم امید رکھتے ہے کہ وہ سابقہ فاٹا اور خصوصاً باجوڑ کو ترقی کے راہ پر گامزن کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.