پرائیویٹ سکول ایسوسیشنز کا ایڈیشنل ڈی سی سے ملاقات

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) باجوڑ پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کے شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپاؤ نے یوتھ آف باجوڑ کی درخواست پر آج پرائیویٹ سکول ایسوسیشنز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کیا، کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت اڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) باجوڑ سہیل عزیز نے کی۔ اجلاس میں یوتھ آف باجوڑ کے چیئرمین ریحان زیب خان اور ایگزیکٹو ممبر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پرائیویٹ سکول کھولنے اور چھٹیوں کے پیسے والدین سے حاصل کرنے والے مسلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل عزیز نے پرائیویٹ سکول ایسوسیشنز سے خصوصی تعاون کی درخواست کی، چونکہ کرونا لاک ڈاؤن میں غریب لوگ (دیہاڑی دار مزدور، دکاندار وغیرہ) بھی متاثر ہوئے ہیں اور باجوڑ میں غربت بھی زیادہ ہے اسلئے پرائیویٹ سکول ایسوسیشنز والدین کی ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکول اساتذہ کی حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا، کیونکہ ان لوگوں کا معاشرے میں اہم کردار ہیں۔ اجلاس میں اس مسلے کی باہمی اشتراک سے حل کیلئے ایک کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل عزیز، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم، چیئرمین یوتھ اف باجوڑ ریحان زیب خان، پرائیویٹ سکول ایسوسیشن Hope صدر بہادر سید اور پین صدر نور رحمان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس بروز جمعہ صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر باجوڑ خود کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.