باجوڑ (باجوڑنیوز) رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے آج پختونخوا ریڈیو باجوڑ ایف ایم 91.1 کا دورہ کیا اور انہوں نے پختونخوا ریڈیو کے زیر تعمیر سٹوڈیو کا معائنہ کیا۔ گل داد خان نے کہا کہ پختونخوا ریڈیو باجوڑ بہت جلد باقاعدہ نشریات کا آغاز کرےگا ۔ گل داد خان نے پختونخوا ریڈیو کے آزمائشی نشریات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پختونخوا ریڈیو عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید میں بھی ریڈیو کی اہمیت آج بھی برقرار ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مہینے میں ایک یا دو بار لائیو پروگرام میں شرکت کرینگے اور عوام کے مسائل براہ راست فون کال اور ایس ایم ایس کے ذریعے سنیں گے ۔ بعد ازاں گل داد خان نے پختونخوا ریڈیو باجوڑ کے مقبول لائیو پروگرام(د باجوڑ غگ) میں شرکت کی۔ اور سامعین کے جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔