لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ

0

کورونا وائرس کی وبا کے باعث رواں برس مارچ سے ملک بھر میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے جہاں کئی طرح کے کاروبار میں نمایاں کمی دیکھی گئی، وہیں حیران کن طور پر انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے کمائی میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں انفرا اسٹرکچر کی خدمات فراہم کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ‘اڈوٹکو’ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایڈوکو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عارف حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران فون کالز میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔عارف حسین کا کہنا تھا کہ سال 2020 نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو بہت کچھ سکھادیا اور اب کمپنیاں نئے علاقوں میں سروسز کی بہتر فراہمی کے لیے اقدامات کریں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.