باجوڑ (باجوڑنیوز) ہلال احمرباجوڑ کی جانب سے محکمہ صحت باجوڑ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کو کورونا کے حفاظتی کٹس حوالہ کی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب انجمن ہلال احمر باجوڑ برانچ کے دفتر میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤتھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر عدنان ، ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی ، ہلال احمر کے ضلعی سیکرٹری طارق زمان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑفیاض شیرپائو نے سامان ڈاکٹر عدنان اورڈاکٹر وزیر خان صافی کو حوالہ کیا ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیر پائو نے کہا کہ ہلال احمر نے ہر مشکل وقت میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے اور سامان کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کورونا سے نہ صرف عام لوگوں کی حفاظت ضروری ہے بلکہ ساتھ ساتھ ہیلتھ ملازمین کی حفاظت بھی بہت ضرور ی ہیں کیونکہ محکمہ صحت کے اہلکار دن رات مریضوں کے علاج اور خدمت پر مامور رہتے ہیں ۔ ہلال احمر کی جانب سے حوالہ کی گئی سامان میں 390عددسرجیکل ماسک ، 2550جوڑے داستانے ، 270عدد کے این 95ماسک ،2160عدد حفاظتی لباس ، 18عدد حفاظتی عینک ، 25بوتل 250ملی لیٹر ہینڈ سینیٹائزراور 3بوتل 500ملی لیٹر ہینڈ سینیٹائزر شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر عدنان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال خار ڈاکٹر وزیر خان صافی نے سامان کی فراہمی پر ہلال احمر باجوڑ برانچ کا شکریہ ادا کیا ۔