باجوڑ ( باجوڑ نیوز) تفصیلات کے مطابق مشہور مورخ ، عالم دین اور سیاسی و سماجی شخصیت مولانا خان زیب آف ناوگئی کی باجوڑ کے تاریخ پرلکھی گئی کتاب کے تقریب افتتاحی سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔مولاناخانزیب کے تحریر کردہ کتاب "باجوڑدہ تاریخ پہ رنڑا کے” کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی حیات روغانی تھے۔ "باجوڑدہ تاریخ پہ رنڑا کے” کتاب میں باجوڑ کے تاریخ کے ہر پہلو سے بحث کی گئی ہے، اس پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپا ، ایڈیشنل ڈی سی باجوڑ زمین خان ، ملک عطااللہ خان لالا، شیخ جہان ذادہ، اے این پی باجوڑ کے صدرگل افضل خان ،ملک شاہ ولی خان،ملک گل ذادہ ، ملک جاوید علی ، لعلی شاہ پختونیار ، ضیاء الالسلام ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نظیر ملاخیل ، حاجی عبدالرحمان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان ، سید صدیق اکبر ، نثار باز اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ کتاب باجوڑ کے تاریخ سے پردہ اٹھائے گی اور اس کتاب سے باجوڑ کے تاریخ سے شوق رکھنے والے لوگ بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔مقررین نے اس کتاب بہترین الفاظ میں خیرمقدم کیا۔ اور شاندارانداز میں کتاب کے مصنف مولانا خان زیب کو خراج تحسین پیش کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف لکھاری حیات روغانی نے کہا کہ مولانا خان زیب نے اس کتاب میں تمام قومیتوں پر یکساں بحث کی ہے۔ اور ان کے کردار کو ذکر کیا ہے ، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا خان زیب نے موجودہ طور میں یہ تفصیلی کتاب لکھ باجوڑ کے تمام اقوام پر احسان کیا۔ جس پر پورے قوم کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف مولانا خان زیب نے کہا کہ طویل عرصے سے میری کوشش تھی کہ باجوڑ کے موضوع پر ایسی کتاب لکھوں جو کم از کم کئی باجوڑ کے سابقہ ادوار کے ساتھ موجودہ ادوار کا بھی احاطہ کریں ، اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بہت کوشش کی اور بلآخر آج کتاب آپ کے سامنے ہے۔ امید ہے قارئین کتاب سے استفادہ کریں گے اور اس میں جو کمی نظر آئے اس سے ہمیں آگاہ بھی کریں گے۔