منڑو زنگل میں واقع پہاڑ پر دیگر اقوام کو لیز جاری نہ کریں۔ اقوام برمکازی

0

باجوڑ (باجوڑنیوز)  تحصیل ماموند علاقہ منڑو زنگل میں واقع پہاڑ پر دیگر اقوام کو لیز جاری کرنے سے گریز کیا جائے۔ ہمارے قوم کے اجازت اور رضامندی کے بغیر کسی بھی شخص کو لیز دی گئی تو ایسی لیز ہمیں قابل قبول نہ ہوگا، بصورت دیگر اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار برمکازی قوم کے ملک سربلند خان، ملک طوطی، اثر خان، عبدالرحمان، گل نذیر، عالم خان، حضرت ولی، حاجی معشوق اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ماموندکے علاقے منڑو زنگل میں برمکازی قوم کا پہاڑ واقع ہے جس میں معدنیات موجود ہے۔ کچھ لوگ ہمارے قوم کے اجازت کے بغیر دیگر اقوام اور باہر کے لوگوں کو لیز دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ جس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ ہم نے اس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر نواگئی سب ڈویژن، تحصیلدار ماموند کو تحریری درخواست دی ہے جبکہ لرخلوزو ہسپتال میں ڈی سی کے منعقدہ کھلی کچہری میں بھی اپنا مسئلہ ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی اس پر کئی جنگیں ہوئی ہیں اور تقریباً ان لڑائیوں میں 22کے قریب افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لہذا کسی اور قوم یا باہر کے افراد کو لیز دینے کے صورت میں یا ہمارے قومی پہاڑ پر قبضہ کرنے صورت میں بھی لڑائی کا خطرہ موجودہے۔ لہذا ہم انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیں اور لیز جاری کرنے سے روک جائیں۔ بصورت دیگر اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.