وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہونے والی اس ملاقات میں ملکی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات، فوج کو سیاست سے دور رکھنے پر زوردیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کی تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنما موجود تھے۔ملاقات میں اپوزیشن کے جانب سے اے پی سی کے حوالے سے بات چیت کئی گئ۔