کروڑوں افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں عالمی بینک نے خبردارکیا

0

دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی غربت کی شرح بڑھ جائےگی، عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ۔عالمی بینک کے مطابق کورونا اورمعاشی بدحالی سے دنیاکی آبادی کا1.4فیصد حصہ   انتہائی غربت کاشکار ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں برس 11کروڑ 50 لاکھ اور اگلے سال کے آخر تک 15کروڑ افراد شدید غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں خدشہ ظاہرکیاگیا ہےکہ غریب ممالک کےعلاوہ اوسط آمدنی والے ممالک کے لوگ زیادہ غربت کاشکارہوں گے اور دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی غربت کی شرح بڑھ جائےگی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ غربت کی شرح کم کرنےکے لیے دنیا بھرکے ممالک کو مل کرکورونا وائرس پرقابو پانا ہوگا اور کورونا کے بعد تمام ممالک کو روزگارکے نئے ذرائع اور مواقع بڑھانے ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.