مہنگائی کی ذمہ دار اپوزیشن ہے، باقی سب کچھ ٹھیک ہے: وفاقی وزیرشبلی فراز

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نے مہنگائی کی اصل وجہ اپوزیشن کو قراردیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سوا تمام اشاریے مثبت ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اِس ملک میں کوئی بھی شخص ایف آئی آر درج کراسکتا ہے، لاہور میں درج مقدمے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے رہنماؤں کی کرپشن چھپانےکےلیے جلسے جلوس کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلط کام کیے گئے جن کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، اسٹیل مل سمیت دیگر ادارے بیٹھ گئے ہیں، انہوں نے اپنی حکومتوں میں اداروں کو تباہ کردیا تھا، قانون سازی کے دوران ایسی ترامیم دی گئیں جو این آر او کے مترادف تھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ ترمیم دی کہ ایک ارب روپے سےکم کی کرپشن کو کرپشن ہی نہ تصور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیا ان سے مہنگی جائیداد کا سوال پوچھنا نہیں بنتا؟  ہم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور ان کو کٹہرے میں لانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری ہے اور ستمبر کے آخری ہفتے میں بھی ٹماٹر، پیاز، آٹا، چینی، مرغی اور انڈوں سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.