پی آئی اے کا میلاد النبیﷺ پر حجاز مقدس جانے والے مسافروں کیلئے رعایت کا اعلان

0

خصوصی پیکج کا اطلاق مدینہ منورہ اورجدہ سے واپس آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے عید میلاد النبی ﷺ  کی خوشی میں حجاز مقدس جانے اور  آنے والے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔پی آئی اے کے مطابق 12ربیع الاول تک جدہ اور مدینہ منورہ کے مسافروں کو کرایوں میں 12 فیصد رعایت دی جائےگی اور حجازمقدس کے مسافر 12 کلو اضافی سامان بھی لے جاسکیں گے۔پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پیکج کا اطلاق مدینہ منورہ اور جدہ سے واپس آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا صورتحال کے بعد سعودی عرب میں محدود پیمانے پر عمرہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ یکم ربیع الاول کو روضہ رسول ﷺ کو بھی حاضری کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.