وزیراعظم کا مارک زکر برگ کو خط، فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر پابندی کا مطالبہ

0

ایسا مواد نفرت ، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان  نے فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مارک زکر برگ کو خط لکھ کر فیس بک پر اسلام مخالف اور اسلاموفوبیا پر مشتمل مواد  پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم نے مارک زکر برگ کو خط لکھ کر فیس بک پر اسلام مخالف مواد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسا مواد نفرت، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔مارک زکر برگ کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نے فیس بک کی جانب سے ہولوکاسٹ پر تنقید پر عائد پابندی کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسی طرح اسلامو فوبیا سے متعلق اور اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کی جائے۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہولوکاسٹ کی طرح آج مسلمانوں کو بھی دنیا کے مختلف ممالک میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیے جانے کے قانون سمیت دیگر متعصبانہ قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے اور  انہیں کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے جو کہ  اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہے۔وزیراعظم نے فرانس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فرانس میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جارہا ہے اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان اقدامات  سے  فرانسیسی مسلمان  تنہائی کا شکار ہوجائیں گے اور انتہاپسندی میں مزید اضافہ ہوگا۔عمران خان نے مارک زکر سے مطالبہ کیا کہ جس طرح فیس بک نے ہولو کاسٹ  کے لیے  پابندی لگائی ہے ویسے ہی اسلام مخالف اور اسلامو فوبیا پر مشتمل مواد کو روکا جائے اور اسے فیس بک پر شائع کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.