انتخابات میں ووٹوں کیلئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ معروف علمی درسگاہ جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے عالمی برادری سے مسلمانوں کے خلاف اقدامات کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔دنیا بھر کے مسلمان فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شدید غم و غصے میں ہیں اور کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ بھی جاری ہے۔مسلم ممالک کے سربراہان میں سے ترک صدر طیب اردوان نے فرانس کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی عوام سے فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کررکھی ہے۔ وہیں اب مسلم دنیا کی معروف جامعہ الازہر نے بھی گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ تقریب سے خطاب میں نے شیخ الازہر نے کہا کہ انتخابات میں ووٹوں کیلئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے خلاف اقدامات کو جرم قرار دیا جائے، اسلام اور مسلم دشمنی کی روک تھام کیلئے عالمی قانون بنایا جائے۔ان کا کہناتھا کہ گستاخانہ خاکے اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک ہے اور یہ عمل عالمی قوانین اور اخلاقیات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔شیخ الازہر کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا ایک ہاتھ میں آزادی اور دوسرے میں اشتعال انگیزی کی مشعل تھامے ہوئی ہے۔