باجوڑ ، عنایت کلے بائی پاس پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ۔

0

باجوڑ ، عنایت کلے بائی پاس پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ۔

پی ٹی آئی حلقہ این اے 43 کے امیدوار گل ظفر خان باغی کے ہاتھوں الیکشن آفس کا دھوم دھام سے افتتاح کردیا گیا۔اس موقع پر سابقہ امیدوار گل ظفر خان باغی ، نجیب اللہ ہلال ، روح اللہ باغی ، ملک مظاہر شاہ ، حاجی محمد بادشاہ درانی نے خطاب کیا۔

گل ظفر خان باغی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جوش اور ولولے کا نام ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی۔ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی باجوڑ کے دونوں سیٹوں پر کلین سویپ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ اب خوانیں اور جاگیرداروں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ، اب پیسوں کے زور پر قوم کے ضمیر خریدے نہیں جاسکتے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.