باجوڑایجنسی میں موسم بہار کے حوالے سے پشتو مشاعرہ کا انعقاد

0

باجوڑایجنسی میں موسم بہار کے حوالے سے پشتو مشاعرہ کا انعقاد۔
مشاعرے کااہتمام باجوڑ پختو ادبی کاروان کے ذیلی تنظیم ماموند پختو ادبی کاروان نے رائز پبلک سکول عنایت کلے میں منعقد کیا تھا۔ مشاعرے میں ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعراء، ادیبوں، سیاسی سماجی اور عوامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر باچا زادہ حیران نے کی،جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے مشہور شاعر عنایت اللہ خپلواک تھے۔ اس موقع پر باجوڑ پختو ادبی کاروان کے صدرباچازادہ حیران، اشنا باجوڑے، جنرل سیکرٹری ، سراج الدین حقیار ، جاوید ثاقب، سرپرست اعلیٰ اسماعیل سیار، عنایت اللہ بہار، فرمان اللہ فرمان اور دیگر نے اپنے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر حاضرین محفل نے شعراء کرام کے بہار کے حوالے سے پیش کیے گئے کلاموں کلاموں سے خوب محظوظ ہوئے۔ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عنایت اللہ خپلواک نے مشاعرہ کے انعقاد پر شعراء اور ماموند پختو ادبی کاروان کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ مشاعروں سے قومی یکجہتی، تعلیم اور امن کے فروغ کو تقویت ملتی ہے۔مقررین نے کہاکہ پختون قوم کے غفلت اور اپنے زبان سے لا پرواہی کیوجہ سے پشتو زبان زوال کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر شعراء کرام کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے شعراء جو قوم کے آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.