فاٹا یوتھ آرگنائزیشن نے 25اپریل کو آل پارٹی کانفرنس بلانے اور 30اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

0

فاٹا اصلاحات میں تاخیرکے خلاف فاٹا یوتھ آرگنائزیشن نے 25اپریل کو آل پارٹی کانفرنس بلانے اور 30اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔
فاٹااصلاحات تاخیر کے شکار ہیں ، قومی اسمبلی سے بل پاس ہوچکا ہے لیکن اب سینٹ کے سردخانے میں پڑا ہے ۔کشمیر کے لئے آوازاُٹھا یا جا رہا ہے لیکن افسوس کہ فاٹاکے عوام کے حقوق کیلئے کوئی بھی آواز اُٹھا نے کیلئے تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار فاٹاستوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق صدر شوکت عزیز نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان اب بیدار ہو چکے ہیں اور اپنے حق مانگنے کے صلاحیت رکھتے ہیں ۔اُنہوں کہا کہ فاٹایوتھ آرگنائزیشن نے فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے سلسلے میں 25اپریل کو پشاور میں آل پارٹی کانفرنس بلایاہے اور تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت اور تعاون کی اپیل بھی کریں گے ۔اسکے بعد 30اپریل کواصلاحات میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینگے ۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہو تب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا ۔اُنہوں نے حالیہ مردم شماری مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مردم شماری میں بہت ساری غلطیاں ہیں اور یہ اعدادوشمار بالکل غلط ہے ۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری دوبارہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام قبائلی علاقوں میں تعلیمی اور صحت کے اداروں کا قیام ، تمام ایجنسیوں میں میڈیکل ، انجنیئرنگ اور ٹیکنیکل کالجز کو عمل میں لانے کے ساتھ فاٹا کے نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرامز شروع کیے جائیں، وفاقی حکومت نے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو کسی بھی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.