ہم پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے نامزدامیدوارن کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں اور ہماری سپورٹ آزاد امیدوار کے ساتھ ہوگی۔ پی ٹی آئی کے جانب سے باجوڑ میں نااہل افراد کو ٹکٹ دیا گیا جس پر ہم ان امیدواروں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے ناراض گروپ کے ممبران ملک ریاض خان ،ذاکراللہ ، میاں سید ، نجیب خان سمیت دیگر اراکین نے باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک ریاض خان نے کہا کہ ہم اس الیکشن میں پی ٹی آئی حلقہ این اے 41 کے نامزد امیدوار گل ظفر خان باغی کا بائیکاٹ کرتے ہیں کیونکہ گذشتہ الیکشن میں اسی امیدوار پر سابقہ ایم این اے بسم اللہ خان سے ساز باز کرکے پیسے لینے کا الزام ہے ، جبکہ الیکشن کے بعد بھی اسی امیدوار نے بسم اللہ خان کو اپنے گھر مدعو کیا اور وہاں بسم اللہ خان سے زبانی اعلانات کروا کر قوم کو دھوکہ دیا گیا اور اس دوران بسم اللہ خان سے بھاری رقم لینے کا الزام بھی ہے لہذا ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور الیکشن میں آزاد ممبر کو سپورٹ کریں گے جو قوم کے لیے سود مند ثابت ہواور جو مرکز میں عمران خان کو سپورٹ کریں۔۔ یوتھ کے نوجوانوں نے حلقہ این اے 40کیلئے نامزد کیے جانے والے امیدوار گلداد خان کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلداد خان الیکشن کے بعد کبھی پی ٹی آئی کے کارکنان سے ملے ہی نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی پی ٹی آئی کے کسی میٹنگ میں حصہ لیا لہذا ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزدامیدوار کو مسترد کردیں گے۔
ہم پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے نامزدامیدوارن کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی ناراض گروپ
You might also like