باجوڑ کوچنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایوارڈ شو کا انعقاد

0

باجوڑ کوچنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بہترین کارگردگی دکھانے والے طلبہ اور اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ ڈگری کالج خار کے سابقہ پرنسپل پروفیسر گل بادشاہ تھے، اسکے علاوہ باجوڑ کوچنگ اکیڈمی کے ایم ڈی گوہر اور دیگر معززین بھی موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر گل بادشاہ نے کہا کہ میں باجوڑ کوچنگ اکیڈمی کے تمام طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں باجوڑ کوچنگ اکیڈمی نے اپنا ایک نام پیدا کیا جو پورے باجوڑ میں جانا پہچانا نام بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں کوچنگ کے لیے مناسب اکیڈمی نہ ہونے کے وجہ سے طلبہ کو مسائل درپیش تھے لیکن باجوڑ کوچنگ اکیڈمی کے قیام سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کے بہت سارے مسائل حل ہوگئے ہیں اور انشا اللہ یہ ادارہ مزید ترقی بھی کرے گا، اس موقع پر اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.