کانگو بخار کے روک تھام کیلئے ضلع بھر میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز

0

محکمہ لائیو سٹاک ضلع باجوڑ نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک فاٹا سیکرٹریٹ پشاور ڈاکٹر ملک آیاز وزیر کے حکم پر کانگو بخار کے روک تھام کیلئے ضلع بھر میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک ضلع باجوڑ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک باجوڑ ڈاکٹر احمد یونس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان کے تعاون سے ضلع باجوڑ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سپرے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ ضلع باجوڑ کے اندر اور باہر جانے والے جانوروں پر سپرے کیا جائے تاکہ کانگو بیماری کو روکا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ منڈیوں میں سپرے کیا جائے۔ اس کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک باجوڑ نے تمام ویٹرنری ہسپتالوں کو سپرے پمپ اور چیچڑ مار ادویات فراہم کی گئی ہیں اور ساتھ میں یہ ہدایت بھی کی جارہی ہیں کہ لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.