پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج خار میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریش کا ممبر شب کیمپ کا آغاز کیا گیا۔ جس میں پی ایس ایف باجوڑ صدر لعل زمان پختونیار ، سنیئر نائب صدر ذاکر اللہ ماموند (ممبر یوتھ اسمبلی) ، بلال ، عثمان ، شعیب ، شاکر اللہ سمیت کثیر تعدادمیں طلبہ نے شرکت کی اور پی ایس ایف کی ممبر شپ کارڈ حاصل کیے۔اس موقع پر پی ایس ایف صدر لعل زمان نے طلبہ کو خبردار کیا کہ آئندہ دور ہمارا ہے جس میں آپ نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ممبر شب مہم میں بھر پور شرکت کرکے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو پختون قافلہ کا حصہ بنا کر اپنے پختون ولی کا ثبوت دیں۔ سنیئر نائب صدر پی ایس ایف باجوڑ ذاکراللہ ماموند نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کو عوام نے مسترد کردیا ، باچا خان کے سپاہی ثابت کردیں گے کہ پختونوں کے حقوق کے علمبردار جماعت یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی پی ایس ایف پلیٹ فارم سے ہی پارٹی کو نوجوان قیادت میسر آئے گی لہذا تمام دوست ممبر شپ میں بھرپور حصہ لیں۔