تین روزہ پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرلیے۔ ڈی سی باجوڑ عثمان محسود

0

باجوڑ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو لاکھ بتیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جبکہ پولیو مہم کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کے حفاظت یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرلی ہیں ۔ پولیو مہم کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ صحت باجوڑ کے سربراہ ( ایجنسی سرجن باجوڑ) ڈاکٹر وزیر صافی نے کہا کہ محکمہ صحت نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہیں ۔ انہو ں نے بتایاکہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے عمر کے دو لاکھ بتیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے کل آٹھ سو انتیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ، موبائل ، فیکس اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ محکمہ صحت نے پولیو ٹیمیوں کی موثر حفاظت اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز ، انتظامیہ ، قبائلی عمائدین، علماء اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ مشاورتی اجلاسیں کی ہیں تاکہ پولیو کے خلاف تین روزہ مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جاسکیں ۔ انھوں نے کہا پولیو کے تین روزہ مہم کے لیے سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ نے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کی ہیں جبکہ قبائلی عمائدین ،امن کمیٹوں کے رضاکاروں اور علماء نے مکمل تعاون کا اعلان کیاہے ، میڈیا کو دیے جانے والے بریفنگ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑعثمان محسود نے کہاکہ پولیو کے تمام ٹیمیوں کے ساتھ باجوڑ لیویز فورسز اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ باجوڑ میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے کوششیں انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیںیہی وجہ ہے کہ گذشتہ چھ سالوں میں باجوڑ میں پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا تھا لیکن اس ماہ بدقسمتی سے پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں ، جس میں ایک بچہ تو وفات پاگیا ہے یہ صرف بدقستمی ہے ورنہ ہماری کوششیں روزاول سے اب تک مسلسل جاری ہے۔ ۔ انھو ں نے کہاکہ ضلع میں پولیو کے خلاف موثر ترین اقدامات کی وجہ سے باجوڑ بہت جلد پولیو سے مکمل طورپر صاف ہوجائے گا اور باجوڑ پورے قبائلی اضلاع میں واحد ضلع ہوگا جو پولیو کے مرض سے پاک کیاگیا ہو ۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر وزیر صافی نے کہاکہ محکمہ صحت نے پولیو ٹیمیوں کی نگرانی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہیں اور اس مقصد کے لیے متعدد مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انھوں نے ضلع باجوڑ کے تمام مکاتب فکر کے افراد سے اپیل کی وہ ضلع کے ہزاروں بچوں کی زندگیاں پولیو کے موذی مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.