تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار کے سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد سماجی شخصیت ڈاکٹر شیراعظم کے جانب سے کیا گیا۔ تقریب سے ڈاکٹر شیر اعظم ، کالج کے پرنسپل پروفیسر گل حیدر ، پروفیسر سالم جان ، ضیاء الحق اور کالج کے دیگر اساتذہ نے خطاب کیا۔ تقریب میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر اعظم ، پروفیسر گل حیدر اور دیگر نے کہا کہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی یافتہ قوموں کے صف میں کھڑا ہونا ممکن نہیں ، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اپنے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں اور اپنے روشن مستقبل کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیراعظم اور پروفیسر گل حیدر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔