تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول خرکی میں جاری انٹر ضلع قائداعظم کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں باجوڑ ٹائیگر نے باجوڑ لائن کو 21 کے مقابلہ میں 17 پوائنٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ٹورنامنٹ محکمہ کھیل و ثقافت باجوڑکے زیر انتظام منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم این اے گل ظفر خان کے نمائندے سیدمحمد اور پوردل خان تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔باجوڑ ٹائیگر کے کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی کو سراہا اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
باجوڑ ٹائیگر نے انٹر ضلع قائداعظم کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
You might also like