عوامی نیشنل پارٹی تحصیل خار کے انتخابات مکمل اجمل تنہا صدر جبکہ جنرل سیکرٹری منتخب
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے انتخابات عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہ نصیر خان کے صدارت میں منعقد ہوئے۔ جس میں الیکشن کمیشن کے ممبر ڈاکٹر غلام حبیب، ڈاکٹر محمد دین، صوبائی الیکشن کمیشن کے کے ممبر گل افضل عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان ،لالا سید عبدالمنان کاکاجی، اسحاق خان ،شاخالد ، نجیب اللہ نے شرکت کی۔ صدارتی عہدوں پر 4 امیدوار میں مقابلہ تھا جس میں امین الرحمن،اجمل تنہا،سید صدیق اکبر اور نثار باز کے نام شامل تھے۔ جس میں پارٹی کے مشران نے مفاہمت کی کوشش کی جو ناکام رہی جس کے بعد بیلٹ پیپر کے ذریعے الیکشن ہوا۔ جس میں اجمل تنہا نے 22 ووٹ حاصل کرکے تحصیل خار کے صدر منتخب ہوئے جبکہ نثار باز نے 13 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر عہدوں کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا۔ جس میں سینئر نائب صدر حاجی جلات خان،نائب صدر خان سردار عرف خان فچئی،نائب صدر امجد علی،نائب صدر معمبر،نائب صدر اکرام مشوانی،جنرل سیکرٹری حنیف خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جاوید تندر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورزادہ،جائنٹ سیکرٹری عمر،سیکرٹری اطلاعات ریحان،فنانس سیکرٹری فرمان منتخب ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہ نصیر خان نے نئے کابینہ کو مبارکباد باد دی اور ان سے توقع ظاہر کی کہ نئے کابینہ تحصیل خار میں پارٹی کو فعال اور منظم کریگی۔
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل خار کے انتخابات مکمل اجمل تنہا صدر منتخب
You might also like