ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی کھلی کچہری ،لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ناوگئی سول کالونی میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی گل داد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ خان ، ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ ، 174ونگ کمانڈر کرنل عمران اور تمام محکموں کے سربراہان بھی موجودتھے ۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے ۔ باجوڑکے تحصیل ناوگئی کے ہیڈکواٹر سول کالونی ناوگئی میں پہلی بار منعقد ہونیوالی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرعثمان محسود نے قوم کے مسائل سنیں اور کئی مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کی ۔ اس موقع پر شیخ جہانزادہ ، اختر گل ، نجیب اللہ خان ، محمد رحمن ، سالم جان ، عبداللہ مامور خان سمیت عوام ،مشران اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے درپیش مسائل پیش کی ۔ جن میں بجلی لوڈشیڈنگ ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، سڑکو ں کی ابتر صورتحال،ہائی سکول کو سیکنڈری کالج کا درجہ دینے ، بلاک شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی ، ناوگئی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی ، نواگئی بازار میں سولر لائٹس لگانے ، ناواپاس بارڈر تجارت کیلئے کھولنے ، ضلع باجوڑ اور مہمند کی حد بندی ،اے سی نواگئی کیلئے نواگئی میں دفتر کا قیام ،ناوگئی بازار میں بینک کے شاخیں کھولنا ،لیشمینیا کیلئے ویکسین اور سپرے کی فراہمی اور آگاہی مہم چلانا ،کوٹکی چہارمنگ اور ناوگئی بازاروں میں عوامی لیٹرین اور انتظارگاہوں کی تعمیر ، نواگئی ایکسچینج میں ڈی ایس ایل کا اجراء ، محکمہ زراعت کے جانب سے زمینداروں کیلئے کھاد اور اعلیٰ قسم کے تخم کی فراہمی ، ٹیکسی گاڑیوں سے ڈبل ٹیکس لینے کی بندش ، بعض علاقوں میں ہائی اور مڈل سکول کی منظوری، علاقہ میں مزید سکولوں کے قیام سمیت کئی دیگر مطالبات شامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے تمام مسائل کے حل کے بارے میں جلد از جلد اقدامات اُٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مشران اور عوام علاقہ نے سب اچھا ہے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی اور انشاء اللہ ضلع باجوڑ کے تمام مسائل جن میں دورافتادہ علاقوں کے مسائل بھی شامل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیگی اور آئندہ ہر تحصیل میں باقاعدگی کیساتھ کھلی کچہری لگائی جائیگی اور عوام کے مسائل ان کے گھروں کے دہلیز پر حل کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی احکامات جاری کی۔ عثمان محسود نے بتایا کہ سکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائیگی ۔ رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ قوم کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور بہت جلد وفاقی حکومت سے بڑا پیکج ملنے والا ہے جس سے علاقہ میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ قوم کے تمام مسائل اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ دی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوجائیگا۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے ڈپٹی کمشنر باجو ڑکی جانب سے کھلی کچہری لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور حکومت وعوام میں رابطہ بحال ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.