باجوڑ ، باجوڑ میں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

0

تفصیلات کے مطابق خار بازار میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، یوتھ نوجوان اور سول سوساءٹی کے افراد نے ضلع باجوڑ میں جاری بجلی کے ظالمانہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پشاور باجوڑ مین شاہراہ پر ٹائر جلاکر مین شاہراہ کو دو گھنٹے تک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا وحید گل ، لعلی شاہ پختونیار ، شاہ نصیر خان ، نثار باز ، عبدالحق یار ، مولانا طاہر حنفی ، جاوید تندر ، صدیق اکبر ، واجدعلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا حکام پر کھڑی تنقید کی اور کہا کہ واپڈا نے ظلم کی انتہاء کرکے 48گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ کرکے علاقہ کو کربلا بنادیا ۔ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، اور بجلی لوڈشیڈنگ کے وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کاروباری زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور واپڈا حکام کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.