خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ ،فٹبال،والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی تینوں اضلاع سے پانچ سو سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب باجوڑ میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی گلداد خان تھے ، جب کہ اس موقع پر ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان ، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، باجوڑ چیمبر آف کامرس کے صدر لعلی شاہ پختونیار سمیت نومنتخب وی سی چیئرمین ، قبائلی عمائدین اور کثیر تعداد میں کرکٹ شائقین نے شرکت کی۔ جس میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں،آفیشلز اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی. افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا. جبکہ مختلف سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔اس موقع پر افتتاحی کرکٹ میچ باجوڑ گرین اور برادر الیون کلب کے مابین کھیلا گیا۔پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ،مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جائے گا۔سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ،فٹبال،والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔