اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے حکم پر باجوڑ کے اکاونٹ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں شہزاد علی جمشید اسسٹنٹ اکاونٹنٹ، سمیع اللہ اسسٹنٹ اکاونٹنٹ جنرل، گلزاراحمد اکاونٹس آفیسر، محمد طاہر اکاؤنٹس آفیسر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ ذوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے تمام آفسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر میاں سیار احمد نے اپنی کارگردگی کے بارے میں بریفننگ دی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 5 ماہ کے قلیل عرصے میں ضلع باجوڑ کے لیے شب و روز محنت کرکے ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کیں۔ جی پی فنڈ کے 211، پنشن کے 146 کیسز اور طرح تقریباً ایک ہزار نئی بھرتی کیے گئے۔ اس طرح دفتر کے ریونیشن کے نظام کو بہتر کیا۔ اس موقع پر ضلعی آفسران نے اکاؤنٹس آفیسر کے کام کو سراہا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بہت ساری پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس کے وجہ سے محکمے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے کہا کہ ہم نے 5 ماہ کی قلیل عرصے میں تقریباً 5 کروڑ روپے کے غیر قانونی پیسوں کی نشاندہی اور ساتھ کٹوتی بھی شروع کردی ہے۔