باجوڑ ،لرخلوزو میں دو فریقین کے درمیان صلح

0

باجوڑ، لرخلوزو میں دو فریقین کے درمیان صلح، فریقین آپس میں بغلگیر۔تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے جانی شاہ سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان 15 سالہ دشمنی اختتام کو پہنچ گئی۔ صلح کی تقریب چیف آف لرخلوزو ملک سلطان زیب کے حجرے میں منعقد ہوئی۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین(فریق اول ملک مظاہر شاہ، حاجی معروف و برادران اور فریق دوم حاجی متین، ملک سید الرحمان وبرادران) نے ایک دوسرے کو معاف کرکے آپس میں صلح کرلی۔ اس طویل دشمنی میں دونوں اطراف سے کافی نقصان ہوا تھا۔ اس موقع پر ملک سلطان زیب، مفتی عبدالحق، ملک عبدالروف، مولانا امیر جمال، حاجی ستار اور اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور تعلیم اور تعمیر و ترقی کا ہے۔ باجوڑ کے غریب عوام مزید لڑائی جھگڑوں اور دشمنیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جرگہ ممبران نے باجوڑ پولیس کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے اس مسئلے کے حل میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے فریقین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر علاقائی مشران ملک منجفار خان، ملک محمد زمان، ملک گل زادہ، ملک جاوید علی، ڈی ایس پی ستار خان، ڈی ایس پی نعمت خان، ایس ایچ او نیاز محمد، وی سی چیئرمین حاجی فاروق، عنایت کلے بازار صدر عمران ماہر، وی سی چیئرمین محسن خان، سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں فریقین نے جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہترین اور پرامن طریقے سے ہمارا مسئلہ حل کرنے پر ہم جرگہ ممبران کے شکرگزار اور تاحیات ان کے لیے دعاگو رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.