ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا باجوڑ پریس کلب کے تمام میڈیا پرسن سے ڈی سی کمپاونڈ میں تعارفی اجلاس کا انعقاد

ڈی سی باجوڑ کے ساتھ تعافی نشست
0

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حسن احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ بلال نصیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ آفریدی بھی موجود تھے، اجلاس میں ضلع باجوڑ کے تمام میڈیا پرسن نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں کی طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جن میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ کرایوں، اور سرکار آٹا بلیک پر فروخت ہونے ، پریس کلب کے مسائل روڈ کی تعمیر، جناح بس ٹرمینل، تجاوزات کا خاتمہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے جیسے مسائل شامل تھے جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے کہا کہ تمام مسائل کو نوٹ کرلیا گیا ہے اپنے وسائل اور اختیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے درج بالا مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے ۔باجوڑ پریس کلب کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.