انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی

0

۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ملزمان نے مقدمات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنےکی درخواست بھی جمع کروادی۔عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کردی۔پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کی گئی ان میں یاسمین راشد، حماد اظہر، یاسر گیلانی، زبیر نیازی، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، اسلم اقبال، محمودالرشید، ندیم عباس، مراد راس، شفقت محمود اور مسرت جمشید شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیےآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

1Sultanbig Cricket Club

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.