باجوڑ میں جشن آزادی کے تقاریب کا انعقاد

0

باجوڑ۔جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی زیر نگرانی پروقار تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول خار میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑانوارالحق مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ سمیت تمام محکموں کے سربراہان،ضلعی عمائدین، میڈیا نمائندگان، اقلیتی برادری،تاجر برادری،اور مختلف سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج، اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول خار میں پروقار تقریبات منعقد ہوئی۔تقاریب میں طلباء نے مختلف قسم کے کھیل، ملی نغمے،تقاریر تائیکوانڈو خاکے پیش کر کے شرکاء سے داد حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوارالحق نے اچھی کارکردگی پر حصہ لینے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و سالمیت کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔اس سے قبل علی الصبح پولیس لائن میں جشن آزادی کی مناسبت سے جیوے پاکستان کے نعروں کی گونج اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار میں ہر شخص نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.