ٹیلی کام یونین کا ایس ایچ او خار تھانہ کے ساتھ اہم اجلاس

0

ڈی پی او باجوڑ نزیر خان کے ہدایت پر ایس ایچ او خار سعید الرحمان کے ساتھ باجوڑ ٹیلی کام یونین کے صدر احسان اللہ ، جنرل سیکرٹری جہانزیب خان کے قیادت میں اہم اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں تمام یونین ممبران کو ایزی پیسہ اور جیز کیش میں گھپلوں سے بچنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔ ایس ایچ او نے یونین کو ہدایت کی کہ جیز کیش اور ایزی پیسہ پر رقم بھیجنے والے سے مکمل کوائف جمع کریں تاکہ وہ کسی فراڈ کا شکار نہ ہو جائے اوراگر کسی بھی دوکاندار نے بغیر کوائف رقم بھیج دی تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کو آگاہ کریں کہ وہ کسی غیر متعلقہ لوگوں سے سم کارڈ نہ لیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.