فاٹا یوتھ جرگہ کی نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا
اس سلسلے میں فاٹا یوتھ جرگہ کا اہم اجلاس فاٹا یوتھ جرگہ کے سرپرست اعلیٰ اور معروف صحافی سلیم صافی کے صدارت میں ہوا۔ جس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر باجوڑایجنسی سے تعلق رکھنے والے عنایت سلارزئی کو نیا چیئرمین جبکہ کرم ایجنسی کے محمد سلیم جنرل سیکرٹری ، عمر وزیر جنوبی وزیرستان وائس چیئرمین ، شوکت عزیز کرم ایجنسی جوائنٹ سیکرٹر ی ، عامر آفریدی خیبر ایجنسی سیکرٹری اطلاعات جبکہ ارشاد خان صافی مہمند ایجنسی کے فنانس سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ اس موقع پر نو منتخب چیئرمین عنایت سلارزئی نے کہا کہ کوئی ایسی قوت نہیں ہے جو فاٹا اصلاحات میں روکاؤٹ بن جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاٹا یوتھ جرگہ کے سرپرست اعلیٰ سلیم صافی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست افراد فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہیں ہم ان کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔ مجھے آپ کے کام پر اعتماد ہے آپ کا جذبہ مخالفین کو بہت جلد شکست سے دوکار کرے گا۔
فاٹا یوتھ جرگہ کی نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا
You might also like