علاقے کو پرامن اور تعلیم یافتہ بنا کر دم لیں گے۔ خالد خان

0

باجوڑ۔ علاقے کے مسائل کے پرامن حل، تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کیلئے تعلیم کی سوچ لیکر کے آگے کے جانب گامزن ہیں۔ انشاء اللہ ہم اپنے علاقے کو پرامن اور تعلیم یافتہ علاقہ بنا کر دم لیں گے۔ خالد خان۔ کریون ماموند میں درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت دوسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر خالد خان کے قافلے میں شامل، علاقے مشران کا خالد خان پر مکمل اعتماد کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے کریون میں عمران ہاشمی، حاجی اقبال، محمد خان، حاجی فقیر سید، حاجی گلزادہ، محمد حیات اور دیگر کا اپنے خاندانوں کا دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر خالد خان کے گروپ اور قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے عمران ہاشمی، حاجی اقبال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالد خان نے گزشتہ کئی سالوں میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ہمارے ہر مسئلے کے حل میں پیش پیش رہے ہیں۔ ہمارے ہر غم درد اور مشکلات میں ساتھ دیا ہے پورے گاؤں کے لوگوں نے مکمل طور پر خالد خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔ خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا آپ کا جذبہ دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بلند ہوا۔ انشاء اللہ سیاسی وعدوں اور بیانات کے بجائے ایک خادم کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کی ہے اور مستقبل میں بھی پیش کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.